Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض گلوبل ای سپورٹس گیم کا افتتاح، آج سے مقابلے شروع

’مقابلے میں 50 ممالک سے تعلق رکھنے والے 240 گیمر شریک ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں کل منگل کو گوبل ای سپورٹس گیم کا افتتاح ہوگیا ہے جو 16 دسمبر تک جاری رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مقابلے میں 50 ممالک سے تعلق رکھنے والے 240 گیمر شریک ہیں۔
افتتاحی تقریب میں سعودی لیگ برائے ای سپورٹس کے سربراہ شہزادہ فیصل بن بندر بن سلطان نے خطاب کرتے ہوئے تمام حاضرین کو خوش آمدید کہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب عالمی ایوینٹس کا اہم مرکز بن گیا ہے جہاں  ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین شرکت کرتے ہیں‘۔
’ای سپورٹس کا یہ عالمی مقابلہ دنیا کے ایک اہم طبقے کا شغف ہے جس کی سرپرستی کرکے ہم ایک طرف مقامی نوجوانوں کو موقع دے رہے ہیں تو دوسری طرف اس شعبے کے عالمی ماہرین کو جوہر دکھانے کا بھی موقع ملے گا‘۔
انٹرنیشنل لیگ برائے ای سپورٹس کے سربراہ کریس چان نے اپنے خطاب میں سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سعودی عرب نے ثابت کردیا ہے کہ وہ عالمی ایوینٹ کا نیا مرکز ہے‘۔

شیئر: