سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخرجی نے بدھ کو ریاض میں امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی صورتحال میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغان عوام کی مدد کےلیے تعاون کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر سعودی عرب میں امریکہ کے سفیر مائیکل ریٹنی اور وزارت میں جنرل ایڈمنٹسٹریشن فارپالیسی پلاننگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزادہ عبداللہ بن خالد الکبیر بھی موجود تھے۔