Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہان کا دورہ

انسداد دہشتگردی کے حوالے سے تازہ رپورٹوں کا جائزہ لیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے سربراہان نے سعودی آرمی چیف آف اسٹاف جنرل فیض الرویلی کی صدارت میں اتحاد کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق دورے کے موقع پر رکن ممالک کے چیفس کا استقبال اتحاد کے سیکرٹری جنرل میجر محمد المغیدی نے کیا۔
اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہوں کو مرکز کی سرگرمیوں سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا گیا۔ اتحاد کی جانب سے اسلامی دنیا اورمعاشرے کی خدمت کے حوالے سے رکن ممالک کی کوششوں کو مربوط کرنے کے طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پرعالمی سطح پردہشتگردی کے خاتمے کے لیے کی جانےوالی کوششوں کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے اسلامی عسکری اتحاد برائے انسداد دہشتگردی کے سربراہان کا اجلاس ریاض میں بدھ کے روز منعقد ہوا تھا جس میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے اسلامی فوجی اتحاد کی حکمت عملی اوراہم اقدامات کا جائزہ لیا گیا تھا۔ اجلاس کی صدارت سعودی آرمی چیف آف اسٹاف جنرل فیض الرویلی نے کی تھی۔

شیئر: