اسلامی فوجی اتحاد کا اجلاس، انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی پر توجہ مرکوز
ریاض میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سعودی چیف آف سٹاف نے کی( فوٹو: ایس پی اے)
اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی میں شامل رکن اور معاون ممالک کے چیفس آف سٹاف کا اجلاس بدھ کو ریاض میں ہوا ہے۔ سعودی آرمی چیف آف اسٹاف جنرل فیض الرویلی نے صدارت کی ۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اجلاس کے شرکا نے اسلامی فوجی اتحاد کی حکمت عملی، اس کے نمایاں اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے شرکا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ، تشدد اور انتہا پسندی سے نمٹنے میں معاون اقدامات کے اہداف اور کردار پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی آرمی چیف آف سٹاف نے کہا کہ یہ اجلاس اسلامی اتحاد میں شامل ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس کی تیاری کےلیے ہے جو فروری 2024 میں ہو گا۔
اس اجلاس کی صدارت سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کریں گے جو انسداد دہشتگردی کے اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کی کونسل کے سربراہ بھی ہیں۔
اسلامی اتحاد کے سیکریٹری جنرل میجر جنرل محمد المغیدی نے کہا کہ رکن ملکوں نے امداد کے حوالے سے 60 سے زیادہ تجاویز پیش کی ہیں۔ سب کا مقصد دہشتگردی کی مختلف شکلوں سے نمٹنا ہے۔
اسلامی فوجی اتحاد نے بین الاقوامی قوانین کے مطابق تمام مجوزہ اقدامات کا ہر پہلو سے جائزہ لیا ہے۔