بیٹی کو قتل کرنے والے کی سزائے موت پرعمل درآمد
جمعرات 14 دسمبر 2023 21:57
سنگدل قاتل نے چاقو سے بیٹی کو شدید زخمی کیا بعدازاں ذبح کردیا(فوٹو، ایکس )
وزارت داخلہ نے جمعرات کو ریاض ریجن میں بیٹی کو ذبح کرنے والے کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا۔
اخبار 24کے مطابق ریاض ریجن میں ایک سعودی شہری محمد المطیری کو بیٹی کے وحشیانہ قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
المطیری نے بیٹی کو چاقو کے متعدد وار کرکے شدید زخمی کیا بعدازاں اسے ذبح کردیا تھا۔ پولیس نے واقع کی اطلاع ملتے ہی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کا چالان فوجداری عدالت میں پیش کیا گیا جہاں قاضی کے سامنے مجرم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ عدالت نے تمام ثبوتوں اوراقرار جرم پر موت کی سزا کا حکم سنا دیا۔
ابتدائی عدالت کے فیصلے کی توثیق اعلی عدالت کی جانب سے بھی کی گئی بعدازاں اپیل کورٹ اورایوان شاہی سے سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا جس پروزارت داخلہ کی جانب سے اپنی ہی بیٹی کے سنگدل قاتل کے خلاف فیصلے پرریاض میں عمل درآمد کردیا گیا۔