Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کو اہلیہ کے قتل کے الزام میں سزائے موت

ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے تلاش کرکے گرفتار کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ریاضریجن کے حکام نے مقامی شہری کو اہلیہ کے قتل کے الزام میں سزائے موت دی ہے۔  
 خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے اتوار کو بیان میں کہا کہ’ سعودی شہری مشعل بن مدعج العتیبی نے جھگڑے کے دوران اپنی اہلیہ سارہ بنت محمد العتیبی کو زدوکوب کر کے ہلاک کر دیا تھا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے تلاش کرکے گرفتار کیا گیا‘۔
سپیشل کورٹ نے الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کو موت کی سزا سنائی تھی۔
فیصلے پر عمل درآمد سعودی خاتون کے وارثوں کے سن بلوغت کو پہنچنے تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔
 سزائے موت کے فیصلے کی توثیق اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ کے کیے جانے کے بعد ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دیا۔

شیئر: