سعودی خاتون کو تیزاب پلا کر ہلاک کرنے والی غیرملکی خاتون کو سزائے موت
اتوار 10 دسمبر 2023 18:18
سزائے موت کی توثیق پہلے اپیل کورٹ اورپھر سپریم کورٹ نے کی تھی (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں ریاض ریجن کے حکام نے سعودی خاتون کے قتل کے جرم میں ایک غیر ملکی خاتون اور ایک سعودی خاتون کے قتل کیس میں مقامی شہری کو سزائے موت دی ہے۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے اتوارکو بیان میں کہا کہ ’گھانا کی ایک خاتون تاباتو عیسی نے سعودی خاتون عائشہ بنت سلیمان الشعیفانی کو تیزاب پلایا جس سے وہ ہلاک ہوگئی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’پوچھ گچھ کے بعد گھانا کی خاتون پر فرد جرم عائد رکےکیس سپیشل کورٹ بھیج دیا گیا تھا‘۔
عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہو جانے پر غی ملکی خاتون کو موت کی سزا سنا ئی تھی جس کی توثیق پہلے اپیل کورٹ اورپھر سپریم کورٹ نے کی تھی۔
ایوان شاہی نے عدالت فیصلے پر عمل درآمد کا حکم نامہ جاری کیا جسے اتوار کو نافذ کردیا گیا۔