Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اور ریاض سمیت چار شہروں میں نئے ٹیکسی پرمٹ کے اجرا پر پابندی

پابندی سے اتھارٹی کو پہلے سے موصول درخواستیں مستثنی ہوں گی (فوٹو: عکاظ)
سعودی وزیر مواصلات و لاجسٹک خدمات انجینیئر صالح الجاسر نے ٹیکسیوں سے متعلق نیا حکم جاری کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی وزیر نے ریاض، مدینہ منورہ، جدہ اور دمام میں ٹیکسی پرمٹ کے اجرا اور گاڑیوں کو ٹیکسی میں شامل کرنے کی نئی درخواستیں وصول کرنے پر پابندی لگائی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ریاض، مدینہ، جدہ اور دمام شہروں میں مزید گاڑیاں ٹیکسیوں میں شامل کرنے اور ٹیکسیوں کے نئے پرمٹ کے اجرا کےلیے درخواستوں کی وصولی بند کردی جائے گی‘۔
سعودی وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ’ اس پابندی سے اتھارٹی کو پہلے سے موصول درخواستیں مستثنی ہوں گی‘۔ 
’جو افراد پندرہ دسمبرسے قبل اپنی گاڑیوں کو ٹیکسیوں میں شامل کرانے یا ٹیکسی پرمٹ کے اجرا کی درخواستیں دے چکے ہیں ان کی درخواستیں موثر ہوں گی‘۔
بیان کے مطابق’ ریاض، مدینہ منورہ جدہ اور دمام شہروں میں ٹیکسیوں کے پرمٹ میں توسیع کی جائے گی۔ اس حوالے سے کسی بھی ٹیکسی ادارے کے یہاں گاڑیوں کی تعداد کے حوالے سے فیصلہ ہوگا‘۔

شیئر: