سعودی عرب میں قصیم میونسپلٹی کے ماتحت سرمایہ کاری کے ادارے نے بریدہ شہر میں ٹیکسیوں پر اشتہا ات کے لیے سمارٹ سکرینز نصب کرنے کی سکیم جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قصیم میونسپلٹی نے بیان میں کہا اس سکیم کا مقصد شہر میں زندگی کا معیار بلند کرنا اور تمدنی منظر نامہ خوشگوار بنانا ہے۔
پہلے مرحلے میں 200 ٹیکسیوں پر اشتہارات کے لیے سکرینز لگائی جائیں گی۔
قصیم میونسپلٹی کا کہنا ہے اس سکیم کے ذریعے سمارٹ سٹیز کا تصوررائج کرنا، مستقل مالیاتی آمدنی کا ذریعہ اور اشتہا رکے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہے۔