Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمارٹ ایپلی کیشن ٹیکسی ڈرائیوروں پر نئی پابندیاں کیا ہیں؟

مملکت سے باہر سفر پر ٹیکسی کو سموس الامی سسٹم سے منسلک کر نا ہو گا۔ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے)  نے ٹیکسی اور کمپنی کے حوالے سے لائحہ عمل میں کی جانے والی ترامیم جاری کی ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق نئے لائحہ عمل کے تحت ٹیکسی اور اس کی کمپنی پر پابندی ہے کہ شہروں کے درمیان آمد ورفت یا مملکت سے باہر سفر کی صورت میں  ٹیکسی اور اس کی کمپنی کو سموس الامی سسٹم سے منسلک کرنا ہوگا۔
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے متعدد سہولتیں بھی متعارف کرائی ہیں۔ ایک یہ ہے کہ ’ڈرائیور کے پاس اگر کسی ایک شہر میں ٹیکسی چلانے کا پرمٹ ہے تو ٹی جی اے کی منظوری سے اسے کسی اور شہر کے لیے بھی ٹرانسفر کرایا جا سکتا ہے۔‘
لائحہ عمل میں ترمیم کے بعد مطلوبہ کوائف کا اندراج نہ کرانے پر ڈرائیوروں پر پانچ ہزار ریال جرمانہ  ہو گا۔ 
لائحہ عمل میں واضح کیا گیا کہ ’اگر سمارٹ ایپ کے کسی ڈرائیور نے کسٹمر کو سروس فراہم کرنے کا وعدہ کرکے ٹرپ منسوخ کی تو اس  پر چار ہزار ریال کا جرمانہ  ہو گا۔‘
یہ جرمانہ ڈرائیوروں کی جانب سے ٹرپ کی منسوخی میں من مانی کو کنٹرول کرنے کے لیے عائد کیا گیا ہے۔ 

شیئر: