Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ خود کو ’الزائمر‘ سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟

اپنی یادداشت اور دماغ کو فعال رکھنے لیے مختلف زبانیں سیکھنے پر توجہ دیں(فائل فوٹو: شٹرسٹاک)
دنیا میں ’الزائمر‘ کے مریضوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، بعض افراد میں یادداشت جبکہ کچھ کو سیکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خاص کر بڑھتی عمر کے افراد اس کے زیادہ شکار ہو رہے ہیں۔ 
دماغی اور اعصابی خلیات کو بہتر بنانے کے لیے عربی میگزین ’سیدتی‘ نے چند مفید معلومات شیئر کی ہیں۔

نئے اعصابی خلیات

بعض مشکل معاملات کے حل، توجہ کو بہتر بنانے اور پیچیدہ مسائل کو جل کرنے اور نئی زبان کو سیکھنے کے لیے آپ کو دماغی کی صلاحتیوں میں اضافہ کرنا ہو گا۔ 
اس کے لیے دماغ کے افعال کو بہتر بنانے کے لیے دماغ میں سرمئی مادے جس میں نیوران ہوتا ہے میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ 

یادداشت کو بہتر بنانا

جب آپ دماغ میں موجود ’سرمئی مادے‘ کی اہمیت سے واقف ہو جائیں گے تو اس امر کی ضرورت ہو گی کہ آپ سفید مادے اور اس کے افعال کے بارے میں جان سکیں۔ 
دماغ میں موجود سفید مادہ جو کہ کروڑوں اعصابی فائبرز پر مشتمل ہوتا ہے جسے ’ایکس اونس‘ بھی کہا جاتا ہے یہ اعصابی خلیات کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے اور دماغ میں سفید مادے سے ڈھکا ہوتا ہے جسے ’مائیلین شیتھ‘ کہا جاتا ہے یہ دماغ کے مختلف مقامات میں رابطے کا فریضہ انجام دیتا ہے۔ 

دماغ کے افعال کو بہتر بنانے کے لیے دماغ میں سرمئی مادہ جس میں نیوران ہوتا ہے، میں اضافہ کیا جا سکتا ہے (فائل فوٹو: فری پِک)

نئی زبان کو سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے دماغ کے متعدد حصوں کو فعال کیا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل کہ آپ اس عمل کو کر سکیں آپ کو بعض مشقیں کرنا ہوں گی جس کے بعد آپ کو خود اس بات کا احساس ہونے لگے گا کہ آپ کی حالت میں مرحلہ وار بہتری رونما ہو رہی ہے اور آپ محسوس کریں گے کہ مختلف زبان بھی آپ باسانی سیکھ رہے ہیں۔ 

الزائمر بیماری کے ظہور میں تاخیر

سال 2007 میں ٹورنٹو یونیورسٹی میں الزائمر کے 184 مریضوں پر تحقیق کی گئی وہ تمام کم از کم دو زبانوں کے ماہرتھے۔ مذکورہ مریضوں میں ’الزائمر‘ کا پہلا حملہ دوسری زبان سیکھنے کے چار برس بعد ہوا۔ 
ماہرین کہتے ہیں کہ جس طرح ورزش کرنا یا روزانہ جاگنگ کرنا جسمانی صحت کے لیے بہتر ہوتا ہے، اسی طرح مختلف زبانیں سیکھنا بھی دماغی امور کے لیے بہتر ہوتا ہے خواہ یہ عمل کسی بھی عمر میں کیا جائے تاہم بہتر ہو گا کہ اسے جلدی کیا جائے۔ 
مشورہ : اپنی یادداشت اور دماغ کو فعال رکھنے لیے مختلف زبانیں سیکھنے پر توجہ دیں۔ اس سے دماغی ورزش بھی ہو گی اور دماغ کے وہ خلیات بہتر طور پر کام کرنا شروع کر دیں گے جو سیکھنے کے امور سے متعلق ہوتے ہیں۔

شیئر: