Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طویل نشست دل و دماغ کیلئے نقصان دہ

  سڈنی .... آسٹریلوی ماہرین کے مطابق مسلسل نشست پر بیٹھے رہنے سے انسان میں امراضِ قلب اور ذیابیطس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ یہ کئی نفسیاتی عارضوں کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ پہلی وجہ یہ ہے کہ کمپیوٹر اسکرین نیند اڑانے والی ایک خوفناک شے ہے اور نیند کی کمی ذہنی تناﺅ کی وجہ بنتی ہے۔ دوسری وجہ کمپیوٹر پر بیٹھے لوگوں کا رابطہ حقیقی دنیا سے کٹ جاتا ہے اور وہ دوستوں اور گھر والوں سے بات نہیں کرتے۔ یوں ان میں ڈپریشن بڑھتا ہے۔ تیسری وجہ یہ ہے کہ زیادہ دیر بیٹھنے سے جسم کا دورانِ خون سست ہوجاتا ہے اور ہارمون درست کام نہیں کرتے ۔ اس طرح ذہنی تناﺅ اور افسردگی بڑھتی رہتی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر اب بھی لوگ ورزش نہیں کرتے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ وہ جان بوجھ کر اپنا برا چاہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق وقفے وقفے سے کام کے دوران نشست سے اٹھا جائے اوراس طرح خود کو مستقبل کے خطرات سے بچایا جائے۔

شیئر: