والدہ اور بہن کو قتل کرکے نعش جلانے والے سعودی کو سزائے موت
عدالت نے تمام شواہد اوراقبال جرم پر سزائے موت کا فیصلہ صادر کیا تھا (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے’ سنیچر کو مدینہ منورہ میں والدہ اوربہن کے قتل میں ملوث سعودی شہری کی سزائے موت پرعمل درآمد کیا گیا ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی شہری عبدالرحمان بن صالح القثامی نے اپنے والدہ فوزیہ بن طاہر اوربہن افنان کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا۔ اپنا ہولناک جرم چھپانے اوراداروں کو گمراہ کرنے کےلیے نعشوں کو آگ لگادی تھی۔
پولیس نے ملزم کو شک کی بنیاد پرگرفتار کیا۔ تحقیقات میں جرم ثابت ہونے پر عدالت میں چالان بھیج دیا گیا۔
عدالت نے تمام شواہد اوراقبال جرم پر سزائے موت کا فیصلہ صادر کیا۔
ابتدائی عدالت کے فیصلے کو اعلی عدالت میں چیلنچ کیا گیا جہاں ابتدائی فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔ ایوان شاہی سے بھی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔
وزارت داخلہ نے عدالتی فیصلے کے تحت سنیچر کوسزائے موت پرعمل درآمد کردیا۔