بزرگ استاد جب شادی میں پہنچے، سعودی دُلہا کے آنسو چھلک پڑے
سعودی دولہا کا کہنا ہے ان جیسا استاد اپنی زندگی میں نہیں دیکھا (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب میں ایک شادی کی تقریب میں بزرگ استاد کو دیکھ کر سعودی دُلہا کے خوشی سے رونے لگا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ کے مطابق بدر الجریشی کے استاد ڈاکٹر زید الجہنی صحت کی خرابی اور طویل سفر کے باجود اپنے شاگرد کی خوشی کے لیے تقریب میں شرکت کےلیے پہنچے تھے۔
بدرالجریشی نے بتایا’ مدینہ منورہ میں شادی کی تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ شادی ہال مہمانوں سے بھرا تھا‘۔
’میری آنکھیں اپنے استاد کو دیکھنے کےلیے بے تاب تھیں۔ میں بار بار مہمانوں پر نظر ڈالتا لیکن وہ نظر نہ آتے تو میرا دل بجھ جاتا۔ اچانک انہیں ویل چیئر پر آتا دیکھ کر آگے بڑھ کر ان کے ہاتھ چومے اور خوشی کے آنسو چھلک پڑے‘۔
سعودی دلہا کا کہنا ہے کہ’ ان جیسا استاد اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔ وہ یونورسٹی میں تعلیم کے دوران اعلی اخلاق کا بہترین نمونہ تھے۔ تعلیم سے فراغت کے بعد بھی رابطے میں رہا‘۔
’جب بھی کوئی علمی الجھن پیش آتی، ان سے رابطہ کرتا وہ میری علمی گتھی سجھاتے اور تعلیم کا سسلسلہ جاری رکھنے کی ترغیب دیتے‘۔
ڈاکٹر زید الجہنی مدینہ اسلامی یونیورسمی میں پورفیسر اور ایک شاعرہیں۔ شعر کی تمام اصناف میں طبع آزمائی کرتے ہیں۔