Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی دولہا کا ’رونالڈو سٹائل‘ میں شادی پر خوشی کا اظہار، ویڈیو وائرل

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ (فوٹو المرصد)
 ایک سعودی شہری نے اپنی شادی پر خوشی کا اظہار النصر فٹبال کلب کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے سٹائل میں کر کے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سعودی دولہا کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گاڑی سے نکل کر اس طرح کے ایکشن کر رہا ہے جس طرح رونالڈو سٹیڈیم میں گول کرنے کے بعد خوشی کے اظہار میں کرتے ہیں۔
سعودی دولہا نے گاڑی سے نکل کر دوڑ لگائی، پھر اچانک چھلانگ لگا کر اپنے دونوں ہاتھ اور پیر پھیلا دیے اور رونالڈو ایکشن کرنے لگا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر صارفین نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔
ایک صارف نے تحریر کیا ہے کہ ’ایسا لگتا ہے کہ دولہا کا اپنی زندگی میں پہلا گول تھا۔‘
ایک اور صارف نے دولہا کے اس ایکشن کو سادہ انداز میں لیتے ہوئے کہا کہ ’کوئی بات نہیں دولہا نے جو کچھ کیا وہ دل لگی ہے اس کے سوا کچھ نہیں۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: