Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاموشی سے ہونے والے ہارٹ اٹیک کی نشانیاں کیا ہیں؟

سائلنٹ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے بے چینی، پریشانی یا شدید گھبراہٹ ہو سکتی ہے (فوٹو: فری پِک)
سائلنٹ ہارٹ اٹیک یعنی خاموشی سے ہونے والے ہارٹ اٹیک ایسے ہارٹ اٹیک کو کہا جاتا ہے جو چھاتی میں درد یا تکلیف کے بغیر ہوتا ہے۔
خاموشی سے ہونے والے ہارٹ اٹیک کی نشانیاں تشخیص کرنا مشکل ہے تاہم ان نشانیوں کے بارے میں علم ہونا بہت ضروری ہے۔
این ڈی ٹی وی نے ایسی ہی کچھ نشانیاں بتائی ہیں جن کے ذریعے ہم سائلنٹ ہارٹ اٹیک کی شناخت کر سکتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں سائلنٹ ہارٹ اٹیک کی نشانیاں کیا ہیں۔
تھکاوٹ
مکمل آرام کے باوجود ضرورت سے زیادہ تھکاوٹ ہونا خاموش ہارٹ اٹیک کی نشانی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو بغیر کسی وجہ کے کچھ دن یا کچھ ہفتے تھکاوٹ رہتی ہے تو اس بارے میں دھیان دیں۔
چھاتی میں تکلیف ہونا
عام طور پر ہونے والے ہارٹ اٹیک کی نسبت سائلنٹ ہارٹ اٹیک کے باعث چھاتی میں ہلکی سی تکلیف یا دباؤ محسوس ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں ہونے والے دباؤ، کچھاؤ یا ہلکے درد کو سنجیدہ لیں۔
سانس پھول جانا یا سانس بند ہونا
کسی بھی جسمانی کام کے بعد سانس کا پھول جانا یا سانس کا بند ہو جانا ہارٹ اٹیک کی علامت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کا بغیر کسی مشقت والے کام یا آرام کے باجود سانس بند ہو تو اس پر توجہ دیں۔
بدہضمی یا متلی ہونا
سائلنٹ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے نظام انہظام کے مسائل جیسے متلی ہونا، معدے میں درد ہونا یا بدہضمی ہو سکتے ہیں۔ بغیر کسی وجہ کے ہونے والے ہاضمے کے مسائل پر کو سنجیدگی سے لیں۔
 پسینہ آنا
ٹھنڈے موسم کے باوجود یا بغیر کسی وجہ کے پسینہ آنا بھی خاموش ہارٹ اٹیک کی نشانی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو کسی جسمانی کام یا مشقت کے علاوہ پسینہ آ رہا ہے تو اس بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت ہے۔
 

مکمل آرام کے باوجود ضرورت سے زیادہ تھکاوٹ ہونا خاموش ہارٹ اٹیک کی نشانی ہو سکتی ہے (فوٹو: فری پِک)

جسم کے باقی حصوں میں درد ہونا
سائلٹ ہارٹ اٹیک جسم کے باقی حصوں میں درد کا باعث بنتا ہے۔ اس میں جبڑے، گردن، بازو، کمر اور معدے کا درد شامل ہے۔
چکر آنا
بے ہوش ہونا یا بغیر کسی وجہ کے چکر آنا خاموش ہارٹ اٹیک کی نشانی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو اچانک سے چکر آتے ہیں یا آپ بے ہوشی ہوتے ہیں اس کی طرف دھیان دیں۔
نیند میں خلل پیدا ہونا
خاموشی سے ہارٹ اٹیک ہونے کی علامات میں سے ایک علامت نیند کی بےقاعدگی اور متلی آنا جیسے مسائل شامل ہیں۔ اگر آپ کو نیند دیر سے آتی ہے یا آپ رات کو بار بار اٹھتے ہیں یا نیند سے بیدار ہونے کے باوجود آپ تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں تو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
بے چینی ہونا
سائلنٹ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے بے چینی، پریشانی یا شدید گھبراہٹ ہو سکتی ہے۔ اگر آپ بغیر کسی وجہ کے پریشان ہیں تو اس بارے میں کسی معالج سے رجوع کریں۔
جسم کے اوپر کے حصوں میں درد
خاموش ہارٹ اٹیک کے  باعث بازوؤں، کندھوں اور کمر کے اوپر کے حصے میں درد ہو سکتا ہے۔

شیئر: