Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھوڑوں کے مقابلہ حسن کی اختتامی تقریب، فاتحین میں انعامات تقسیم

اختتامی تقریب گورنر ریاض کی سربراہی میں منعقد کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی کنگ عبدالعزیز سینٹر فار پیور بریڈ عربین ہارسز کے تحت گھوڑوں کے مقابلہ حسن کے چھٹے سالانہ شو کی اختتامی تقریب گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز کی سربراہی میں ہوئی۔ 
 خبررساں ایجنسی کے مطابق گورنر ریاض کی آمد پران کا استقبال وزیر پانی و زراعت اورماحولیات انجینئرمنصور بن ہلال المشیطی اور شاہ عبدالعزیز مرکز کے ڈائریکٹر جنرل عبدالعزیز بن سعود المقبل نے کیا۔  
تقریب کے آغاز میں شاہی بینڈ کی سلامی دی گئی بعدازاں مقابلے میں شریک گھوڑوں جس کے بعد مقابلہ جیتنے والے گھوڑوں کو ان کے مالکان کے ساتھ پیش کیا گیا۔ 

مقابلہ جیتنے والے گھوڑوں کو ان کے مالکان کے ساتھ پیش کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے مقابلے میں پہلی تین پوزیشین  لینے والے فاتحین کو انعامات سے نوازا۔
اس سے قبل کنگ عبد العزیز سینٹر ریاض میں گھوڑوں کے درمیان کئی راؤنڈ پر مشتمل مقابلے ہوئے ہیں۔
مختلف مرحلوں میں پوزیشن لینے والے گھوڑوں کے مالکان کو نقد انعامات دیے گئے۔

شیئر: