Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کا تمسخر اڑانے پر ٹک ٹاکر کو دو لاکھ ریال جرمانہ

’مذکورہ ٹک ٹاکر خواتین کا تمسخر اڑاتا تھا اور خاندانی روابط کی تضحیک کرتا تھا‘ (فوٹو: سبق)
جنرل اتھارٹی برائے میڈیا ریگولیشن نے کہا ہے کہ ایک مشہور ٹک ٹاکر کو خلاف ورزی پر دو لاکھ ریال کا جرمانہ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ ٹک ٹاکر نے میڈیا اتھارٹی کے قواعد وضوابط اور معاشرتی اقدار کی خلاف ورزی کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’مذکورہ ٹک ٹاکر خواتین کا تمسخر اڑاتا تھا اور خاندانی روابط کی تضحیک کرتا تھا‘۔
’مذکورہ شخص کے خلاف معاشرے کے متعدد طبقات کی طرف سے شکایات بھی موصول ہوئی ہیں‘۔
ذائع نے کہا ہے کہ ’سعودی معاشرے کے اقدارانتہائی محترم ہیں جن میں خواتین کا مقام معروف ہے جبکہ خاندان تقدس  مسلم ہے‘۔
 

شیئر: