Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دل چاہتا ہے شادی کروں،‘ 65 برس سے صحرا میں مقیم سعودی کی خواہش

موبائل کے بارے میں کچھ نہیں جانتا کہ اس سے کیسے بات کی جاتی ہے ( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب میں عفیف کے صحرا میں 65 برس سے خیمے میں زندگی گزارنے والے مقامی شہری کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
الاخباریہ نے سعودی شہری مزید الشیبانی کی کہانی کی وڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی شہری عفیف شہر سے 300 کلو میٹر دور صحرا میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہے جہاں وہ 65 بر س گزار چکے ہیں۔ 
سعودی شہری اپنے والدین اور چار بھائیوں کی وفات کے بعد تن تنہا زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ’اس علاقے میں ہمارے والدین ایک سو برس قبل آئے تھے۔ میرے والدین اور بھائیوں کا انتقال ہو گیا ہے۔ آخری بھائی کی موت تین بر س قبل ہوئی ہے۔‘
موبائل کے حوالے سے سعودی شہری کا کہنا ہے وہ چیز اگر آپ کے ہاتھ میں ہے اور موبائل کہلاتی ہے تو میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا کہ اس سے کیسے اور کہاں بات کی جاتی ہے۔
مزید الشیبانی نےکہا کہ ’دل چاہتا ہے شادی کروں لیکن  پیسے ہی نہیں۔ خواہش ہے کوئی میرے اکیلے پن کو دور کرے مگر ایسا ممکن نہیں ہے۔‘
دینی اور دنیاوی تعلیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے صرف سورہ اخلاص یاد ہے۔ اس کے سوا قرآن کی کوئی اور سورہ  یاد نہیں۔‘

شیئر: