Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نو مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کی درخواست

نادرا نے کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کارروائی پولیس کی درخواست پر عمل میں لائی گئی (فوٹو: بلال کریم)
پنجاب پولیس حکام کے مطابق انہوں نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی ہے  جن میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق 18 اشتہاری ملزمان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، علی امین گنڈا پور، واثق قیوم عباسی، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ، زبیر نیازی، ملک ندیم عباس اور غلام محی الدین دیوان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
 پولیس حکام کے مطابق تمام ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی میں شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک رہیں گے۔ اگر اشتہاری ملزمان کے قومی شناختی کارڈ بلاک ہوئے تو وہ تمام سہولیات سے محروم رہیں گے۔
 پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ان تمام اشتہاری ملزمان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے جا چکے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ افراد مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔

شیئر: