Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لطیف کھوسہ پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل

لطیف کھوسہ نے کہا کہ وہ عمران خان کی خواہش پر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما لطیف کھوسہ نے تحریک انصاف(پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
لطیف کھوسہ نے اتوار کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی نئی سیاسی وابستگی کا اعلان کیا۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ عمران خان کی خواہش پر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔ ’فیصلہ ملک اور جمہوریت کے مفاد میں کیا ہے۔‘
انہوں نے کہا ’کہا گیا کہ لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں، تم پاگل ہو تو پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہو۔ اگر یہ پاگل پن ہے تو ہاں! میں پاگل ہوں۔‘
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ’ججوں کے فرائض میں ہے کہ وہ انصاف فراہم کریں۔ توقع کرتے ہیں عدلیہ برابر کا انصاف کرے گی۔‘
’یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں۔ یہ فوج ہماری فوج ہے، آئین میں ان کی حدود و قیود متعین ہیں۔‘
’عوام کے ٹیکسوں سے انہیں مراعات ملتی ہیں۔ ان کے اصل مالک عوام ہیں جو اپنا پیٹ کاٹ کر انہیں تنخواہیں اور مراعات دیتے ہیں۔ قباحتیں اس وقت ہوتی ہیں جب آپ اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہیں۔‘
’آئین ایسا عمرانی معاہدہ ہے جس میں تمام فلاحی مملکتوں کے خدوخال ہیں، جب جب آئین سے انحراف کیا ریاست اور آئین کو نقصان پہنچا۔‘
لطیف کھوسہ نے کہا کہ ’قوم کی ایک خوب صورت مستقبل کی طرف لے جانے کے عزم کے ساتھ میں یہ فیصلہ کر رہا ہوں۔‘
’کسی چیز سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ زندگی، موت، عزت، ذلت اور رزق سب خدا کے ہاتھ میں ہے۔‘

شیئر: