Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر اقتصادیات سے ریاض میں امریکی سفیر کی ملاقات

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر اقتصادیات اور منصوبہ بندی فیصل بن فضل الابراہیم سے بدھ کو ریاض میں امریکی سفیر مائیکل ریٹنی نے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات اورحالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر اقتصادیات کی امریکی سفیر کے ساتھ  بات چیت اس ہفتے کے اوئل میں اقوام متحدہ میں اقتصادی اور سماجی امور کے انڈر سیکریٹری جنرل لی جون ہوا سے ملاقات کے بعد ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے ہفتے مائیکل ریٹنی نے امریکی عہدیداروں کے ساتھ ریاض میں امریکی سفارتخانے کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

شیئر: