Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر اقتصادیات کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

ملاقات میں تعاون کے مزید طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر اقتصادیات اور منصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم نے نیویارک میں اعلی سطح کے سیاسی فورم کے دوران اقوامم متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کےمطابق ملاقات میں  پائیدار ترقی کے شعبوں میں مشترکہ ایشوز، اقوام متحدہ اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے مزید طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر نے آسٹریا کی وزیر یورپی یونین امور سے بھی ملاقات کی(فوٹو: ایس پی اے)

اس موقع پر نائب وزیر اقتصادیات اور منصبہ بندی انجینیئر عمار نقادی بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر نے نیویارک میں آسٹریا کی وزیر برائے  یورپی یونین امور کیرولین ایڈسٹڈلر سے بھی ملاقات کی
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

شیئر: