درخت کاٹنے اور غیرقانونی طورپر کوئلہ ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی
جمعرات 21 دسمبر 2023 20:59
ماحولیات کے قانون کے مطابق فی درخت 20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے(فوٹو، عاجل)
سپیشل ٹاسک فورس کی ٹیموں نے ماحولیاتی نظام کی خلاف ورزی پر3 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان غیرقانونی طورپر درختوں کو کاٹ کر انہیں اسٹور کرنے میں ملوث تھے۔
عاجل نیوز کے مطابق سپیشل ٹاسک فورس کی ٹیموں نے مکہ مکرمہ ریجن میں ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے تین غیرملکیوں کو ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی پرحراست میں لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 700 کیوبک میٹر لکڑی اور300 کیوبک میٹر کوئلہ برآمد کرلیا گیا۔
تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا جہاں ان کا چالان مکمل کرنے کے بعد کیس عدالت میں بھیجا جائے گا۔
ماحولیات کے قانون کے مطابق درخت کاٹنے پرفی درخت 20 ہزار ریال جبکہ غیرقانونی طریقے سے فی کیوبک میٹرکوئلہ ذخیرہ کرنے پر 16 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔