Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: درخت کاٹ کر لکڑیوں کا دھندا کرنے والے 7 افراد گرفتار

یہ افراد چھ گاڑیوں پر لکڑیایں لاد کر جارہے تھے۔ (فوٹو عاجل)
روڈ سیکیورٹی فورس نے ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 7 افراد کو ریاض، قصیم، الجوف، نجران اور حدود شمالیہ میں کارروائی کرکے گرفتارکرلیا۔ ان میں سے چھ کا تعلق سعودی عرب اور ایک  کا انڈیا سے ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ  ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے قبضے سے سعودی جنگلات سے کاٹے گئے درختوں کی لکڑیاں برآمد ہوئیں جنہیں وہ چھ گاڑیوں پر لاد کر لے جارہے تھے۔
سیکیورٹی فورس نے بتایا کہ ساتوں افراد کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے  کردیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت داخلہ ان دنوں وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے ساتھ مل کر مملکت کے صوبوں، کمشنریوں، شہروں اور صوبوں کو جوڑنے والی شاہراہوں پر ایسے افراد کے خلاف مہم چلائے  ہوئے ہے جو درخت کاٹ کر ان کی لکڑیوں کا کاروبار کررہے ہیں۔ سعودی قانون کے بموجب درختوں کو کاٹنا اور ان کی لکڑیوں کا کاروبار کرنا منع ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: