جلانے والی لکڑی فروخت کرنے پرشہری گرفتار
درختوں کوکاٹ کرلکڑی فروخت کرنا جرم ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
قصیم ریجن میں پولیس نے ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب شہری کوحراست میں لے لیا۔ ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں جلانے والی لکڑیاں برآمد کرلیں جنہیں فروخت کرنے کےلیے مارکیٹ لے جارہا تھا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ‘ایس پی اے’ نے محکمہ تحفظ ماحولیات کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ کے لیے درختوں کو کاٹنا منع ہے۔
درختوں کو کاٹ کراسکی لکڑی فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرکے انہیں قانون کے حوالے کیاجاتا ہے اس ضمن میں ادارہ تحفظ ماحولیات کی ٹیمیں مختلف مقامات پرگشت کرتی ہیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیاجائے۔