العلا میں طنطورہ ونٹر فیشن فیسٹیول، سعودی فیشن ڈیزائنر کے روایتی ملبوسات
العلا میں طنطورہ ونٹر فیشن فیسٹیول، سعودی فیشن ڈیزائنر کے روایتی ملبوسات
اتوار 24 دسمبر 2023 20:48
فیسٹول میں آنے والے وزیٹرز کو سعودی قہوہ پیش کیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں العلا طنطورہ فیسٹیول کا آغاز ہوچکا ہے جس میں مختلف پروگرام پیش کیے جارہے ہیں۔ موسم سرما میں استعمال ہونے والے روایتی ملبوسات کی نمائش کی گئی۔
العربیہ کے مطابق سعودی فیشن ڈیزائنر ریم عسیلان نے موسم سرما میں روایتی ملبوسات پیش کیے۔
ریم عسیلان نے کہا کہ یہاں پیش کیے جانے والے ملبوسات ہمارے ماضی اور ثقافت کا حصہ ہیں جنہیں نئے رنگ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ جسے وزیٹرز نے بے حد پسند کیا۔
ریم عسیلان نے بتایا کہ وہ روایتی ملبوسات کو جدید انداز کے ساتھ پیش کرنے کی حامی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ تمام ڈیزائن مملکت کے ورثے اور ماحول سے متاثر ہوکرتیار کیے گئے ہیں جنہیں فیسٹول میں موجود لوگوں نے بہت پسند کیا۔
اس موقع پر روایتی کھیل، ثقافتی پروگرام رکھے گئے جبکہ فیسٹول میں وزیٹرز کو سعودی قہوہ پیش کیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں