Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں طنطورہ میلہ 21 دسمبر کو ہوگا

’طنطورہ میلے کا پانچواں سیزن 27 جنوری تک جاری رہے گا‘ (فوٹو : سبق)
العلا میں موسم سرما کے دوران طنطورہ میلہ ہوگا جس کا آغاز 21 دسمبر سے ہونے جارہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طنطورہ میلے کا پانچواں سیزن 27 جنوری تک جاری رہے گا۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’امسال طنطورہ میلہ انتہائی نمایاں، منفرد اور شاندار رہے گا جس میں کئی ثقافتی، تجارتی اور سپورٹس کی سرگرمیاں ہوں گی‘۔
’یہ انتہائی منفرد سیاحتی میلہ ہوگا جس میں صحرا اور جغرافیائی طبعی خوبصورتی کے ساتھ قدیم تاریخی روایات کو جدید انداز میں پیش کیا جائے گا‘۔
میلے کے دوران مرايا تھیٹر میں مختلف سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔ یہ تھیٹر جدید تعمیری فن کا ایک شاہکار ہے جس میں 500 کے قریب افراد کی گنجائش ہے۔
سعودی عرب کا یہ اہم میلہ العلا میں واقع ایک قدیم دھوپ گھڑی ’الطنطورہ‘ کے نزدیک منعقد ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے اس میلے کو طنطورہ وِنٹر فیسٹول کا نام دیا گیا۔
 

شیئر: