سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بدھ کو مجلس شوری کے آٹھویں اجلاس سے سالانہ خطاب کریں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے خطاب کریں گے۔
مجلس شوری کے صدر شیخ عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل شیخ نے بتایا کہ’ سعودی ولی عہد کی تقریر سعودی عرب کی اہم داخلی اور خارجہ پالیسوں کا خاکہ پیش کرے گی۔ مجلس شوری کے ارکان خطاب سننے کے منتظر ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مجلس شوری لیے اسے اپنی مستقبل کی سرگرمیوں کےلیے رہنما اصول کے طور پر لینے کی تیاری کررہی ہے‘۔
یاد رہے کہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے متحدہ ریاست کے قیام کے موقعے پر مجلس شوریٰ قائم کی تھی۔
ابتدا میں شوری کی کوئی مخصوص شکل نہیں تھی۔ تب عوامی مجلس، مشاورتی بورڈ، مشیران ایوان شاہی، علما عمائدین اور قبائل کے سرداروں سے مشاورت کی جاتی تھی۔
1927 میں پہلی باقاعدہ مجلس شوریٰ تشکیل دی گئی جس کے ارکان کی تعداد آٹھ تھی جبکہ نائب الملک کو اس کا صدر بنایا گیا تھا۔