سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں بدھ کو ریاض کے قصر عرقہ میں مدینہ منورہ ریجن کے گورنر اور مختلف ریجنز کے پانچ نائب گورنروں نے حلف اٹھایا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نئے عہدوں پر تعیناتی کے شاہی احکامات جاری ہوئے تھے۔ حلف برداری کی تقریب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔
گورنر مدینہ منورہ ریجن شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز، مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، الشرقیہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن بندر بن عبدالعزیز، تبوک ریجن کے نائب گورنر شہزادہ خالد بن سعود بن عبداللہ بن فیصل بن عبدالعزیز، عسیر ریجن کے نائب گورنر شہزادہ خالد بن سطام بن سعود بن عبدالعزیز، الجوف ریجن کے نائب گورنر شہزادہ متعب بن مشعل بن بدر بن سعود بن عبدالعزیز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
#صور_واس pic.twitter.com/WlfLHi7dPh
— واس الأخبار الملكية (@spagov) December 27, 2023