Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الھدا شاہراہ احتیاطی طور پر بند

الھدا کو لوگوں کی سلامتی کی خاطر بند کیا گیا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
وزارت داخلہ میں نیشنل سیکیورٹی آپریشن سینٹر نے احتیاط کے طور پر الھدا روڈ کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 اور عاجل نیوز سائٹس  کے مطابق  امارۃ مکہ مکرمہ اور آپریشن سینٹر نے جمعرات کو طائف کی الھدا روڈ کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ بارش اور لوگوں کی سلامتی کی خاطر کیا ہے۔
آپریشن سینٹر نے اس حوالے سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی تفصیلات جاری کی ہیں۔
واضح رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے طائف گورنریٹ میں تیز ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی کی تھی۔
قومی مرکز نے مکہ مکرمہ، جدہ، قصیم، حائل، تبوک اور شمالی سرحدی علاقوں میں دیگر علاقوں میں  بھی بارش کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: