سعودی روڈ سیکیورٹی فورس نے بارش کے باعث مکہ مکرمہ اور طائف کو جوڑنے والے الھدا روڈ کو عارضی طور پر بند کردیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سپیشل فورس نے بیان میں کہا ہے کہ الھدا روڈ دونوں طرف سے بند کیا گیا ہے۔ بارش کے دوران طائف کا سفر کیاجاسکتا ہے اور نہ طائف سے مکہ واپس آیا جاسکتا ہے۔
سپیشل فورس نے بتایا کہ الھدا روڈ بند کرنے کا فیصلہ سفر کرنے والوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے جیسے ہی موسم بہتر ہوگا روڈ بحال کردیا جائے گا۔ رائے عامہ کو آگاہ بھی کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پیر کی شام کو طائف میں بارش ہوئی ہے۔ بعض مقامات پر درمیانے درجے اور دیگر جگہوں پر موسلا دھار بارش کی اطلاعات ہیں۔