Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین میں معاہدہ

سوڈان، جنوبی سوڈان اور چاڈ میں امداد تقسیم کی جائے گی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات نے  ریاض میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے ساتھ مشترکہ تعاون ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق معاہدے کے تحت سوڈان، جنوبی سوڈان اور چاڈ میں بے گھر افراد اور واپس آنے والے افراد کو 2024 میں شیلٹرز اور نان فوڈ ایڈ فراہم کی جائے گی جس پر چھ ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔
معاہدے پر مرکز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز انجینیئر احمد بن علی البیز اور جی سی سی میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے نمائندے خالد خلیفہ نے دستخط کیے۔
معہدے کے تحت سوڈا ن میں 14 ہزار 960 نان فوڈ ایڈ، چاڈ میں تین ہزار 917 شیلٹرز اور جنوبی سوڈان میں دو ہزار 24  نان فوڈ ایڈ تقسیم کی جائے گی جس سے ایک لاکھ 693 افراد مستفید ہوں گے۔
یہ معاہدہ سعودی عرب کی طرف سے دنیا بھر میں بلاامتیاز ضرورت مند ممالک میں شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فراہم کی جانے والی انسانی اور امدادی منصوبں کے تحت آتا ہے۔

شیئر: