Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز اور اسلامی ترقیاتی بینک کا رضاکارانہ طبی پروگرام پر اتفاق

شاہ سلمان مرکز کے نگران اعلی اور اسلامی بینک کے صدر موجود تھے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے شاہ سلمان امدادی مرکز اوراسلامی ترقیاتی بینک میں بیرون مملکت مشترکہ طورپر رضاکارانہ طبی پروگرام پرعمل کرنے کے حوالے سے اتفاق کیا گیا ہے۔ 
خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پرشاہ سلمان مرکز کے نگران اعلی اورایوان شاہی کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ جبکہ اسلامی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد بن سلمان الجاسر موجود تھے۔ 
 اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر الجاسر کا کہنا تھا کہ’ شاہ سلمان امدادی مرکز کے ساتھ رضاکارانہ طور پر بیرون مملکت طبی امور میں خدمات کے منصوبے پر خوشی ہے ۔ شاہ سلمان امدادی مرکز تمام ہم وطنوں کے لیے فخرکا باعث ہے‘۔ 
انہوں نے مذید کہا کہ ’شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی فلاحی و سماجی سرگرمیوں سے ہر کوئی واقف ہے۔ ریلیف سینٹر اوراسلامی ترقیاتی بینک کی مشترکہ جدوجہد سے فلاحی کاموں کو مزید فروغ ملے گا‘۔ 
مجوزہ مشترکہ پروگرام کے حوالے سے آئی ڈی پی کے صدر کا کہنا تھا کہ’ اسلامی ترقیاتی بینک اورشاہ سلمان مرکز کی جانب سے جن امور پراتفاق کیا گیا ہے اس کے تحت بیرون مملکت مختلف نوعیت کے طبی امور انجام دیئے جائیں گے جن میں امراض چشم ، نابینا پن کے انسداد کی کوششیں اور دیگر فلاحی منصوبوں میں تعاون شامل ہے‘۔ 

شیئر: