سعودی کابینہ نے منگل کو صاف توانائی کے فروغ کےلیے سعودی جاپانی ’منار‘ انیشیٹو کا جائزہ لیا ہے۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی کابینہ کا یمن میں امن عمل کےلیے روڈ میپ کا خیرمقدمNode ID: 822536
کابینہ نے ’منار‘ انیشیٹو کی پیش رفت کو سراہا جو زیرو کاربن نیوٹرلٹی کے حصول کےلیے حکمت عملی اور منصوبے تیار کرنے کی کوششوں میں دنیا بھر کے ممالک کےلیے ایک ماڈل کے طور پر کام کرسکتا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کاربن کے اخرج کو کم کرنے اور نیٹ زیرو تک پہنچنے کا عزم رکھتا ہے۔
کابینہ کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹیلی فونک رابطے سے آگاہ کیا گیا۔ رابطے کے دورگان دونوں مکوں کے تاریخی، سٹریٹجک تعلقات کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا تھا۔
اجلاس میں سعودی عرب اور متعدد دیگر ملکوں کی مشترکہ کمیٹیوں کے حالیہ کام پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں مشترکہ مفادات کے حصول، تعلقات کے فروغ اور وسیع سیاسی افق کی تلاش کےلیے مختلف شعبوں مں تعاون کو فروغ دینے سے متعلق مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط شامل ہے۔
#فيديو_واس | #خادم_الحرمين_الشريفين يرأس جلسة #مجلس_الوزراء.https://t.co/4OW81Y2U7i#واس pic.twitter.com/McYcOHFEmh
— واس الأخبار الملكية (@spagov) January 2, 2024