Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ کا یمن میں امن عمل کےلیے روڈ میپ کا خیرمقدم

اجلا س میں علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت منگل کر ریاض میں کابینہ نے یمن میں امن عمل کی سپورٹ کےلیے مجوزہ روڈ میپ کا خیرمقدم کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کابینہ نے یمن اوراس کے عوام کےلیے مملکت کی جاری سپورٹ کا اعادہ کیا۔
یمنی فریقین کو ترغیب دی کہ وہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک جامع اور دیرپا سیاسی حل کےلیے بات چیت میں شامل ہوں۔
اجلا س میں علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت خاص طور پر فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کابینہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ کےلیے انسانی امداد میں اضافے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اورعالمی برادری سے مطالبہ کیا  کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے شہریوں کے خلاف منظم خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرنے پر زور دیا گیا۔
کابینہ نے موجودہ سال کے معاشی نتائج اور مملکت کے تمام علاقوں میں جامع اقتصادی ترقی میں کردار کرنے والے ترقیاتی منصوبوں ،پروگرام اور منصوبوں کا جائزہ لیا جو وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہیں۔
کابینہ نے ان کمپنیوں کے ساتھ حکومتی معاہدوں پر اثرانداز ہونے والے اہم ضوابط کی منظوری دی جن کے مملکت میں علاقائی ہی کوارٹر نہیں ہیں۔
اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی انٹرنیشنل میڈیکل ڈیوائس ریگولیٹرز فورم میں شمولیت کی توثیق کی گئی۔
برطانیہ کی سیکریٹ انٹیلی جنس سروس کے ساتھ دہشت گردی سے نمنٹے کےلیے مفاہمتی کی یادداشت کی منظوری بھی دی گئی۔

شیئر: