Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر خان کی بیٹی اِرا خان کی شادی، سلمان خان کے گھر مہندی

عامر خان اور اُن کے خاندان کے باقی افراد کو سلمان خان کے گھر پر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا (فوٹو: میڈیا کلک/پاپارازی)
بالی وُڈ کے سپرسٹار عامر خان کی بیٹی ارا خان بدھ کو اپنے منگیتر نوپور شکھیرے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔
بدھ کو ارا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی سیلفی شیئر کی اور کہا کہ ’تیار ہوں، میں آج پورا دن یہ ہی پہنوں گی۔‘
انڈین میڈیا کے مطابق ارا خان کو اس سے قبل سیلون میں دیکھا گیا ہے جہاں انہوں نے کالی ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی اور سر پر ’برائیڈ ٹو بی‘ یعنی دلہن بننے جا رہی ہوں کا ہیڈ بینڈ بھی باندھ رکھا تھا۔
ارا خان نے اپنی دوسری انسٹاگرام سٹوری میں بھی ’برائیڈ ٹو بی‘ کا ہیڈ بینڈ باندھ کر تصویر شیئر کی کہ ’بس مختلف جگہوں پر اپنا ہیڈ بینڈ باندھ کر بیٹھی ہوئی ہوں۔‘
 

ارا خان کی شادی کی تقریبات گذشتہ کئی دنوں سے چل رہی ہیں (فوٹو: ارا خان انسٹاگرام)

عامر خان کی بیٹی ارا خان کی شادی کی تقریبات گذشتہ کئی دنوں سے چل رہی ہیں۔
اسی سلسلے میں منگل کو عامر خان، اُن کے بیٹے جنید خان، اُن کی سابق اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے آزاد راؤ خان سمیت خاندان کے باقی افراد کو سلمان خان کے گھر پر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
خبروں کے مطابق ارا خان اور نوپور شکھیرے کی مہندی کی تقریب ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع سلمان خان کے گھر پر ہوئی۔

ارا خان اور نوپور شکھیرے کی منگنی گذشتہ برس 18 نومبر کو ہوئی تھی (فوٹو: ارا خان انسٹاگرام)

اس سلسلے میں عامر خان کی بھتیجی زین خان نے مہندی کی تقریب کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔
خیال رہے ارا خان اور اُن کے بوائے فرینڈ نوپور شکھیرے کی گزشتہ برس 18 نومبر کو منگنی ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔
دوسری جانب اس جوڑے کی شادی ممبئی کے مشہور ہوٹل تاج لینڈز اینڈ میں ہونا قرار پائی ہے۔

شیئر: