Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر خان ٹوئنکل کھنہ کو کیوں تھپڑ مارنے والے تھے؟

عامر خان اور ٹوئنکل کھنہ 2000 میں آخری مرتبہ ایک ساتھ فلم میلے میں نظر آئے تھے (فوٹو: ٹوئٹر)
بالی وُڈ کی اداکارہ اور سپرسٹار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے کہا ہے کہ اکشے کمار کے بارے میں سوچنے پر عامر خان انہیں تقریباً تھپڑ مارنے والے تھے۔
ٹوئنکل کھنہ نے جمعرات کے روز اپنی 48 ویں سال گرہ منائی۔
اسی سلسلے میں ہندوستان ٹائمز نے ٹوئنکل کھنہ اور عامر خان کے درمیان ہونے والی پرانی نوک جھونک کے بارے میں یادیں تازہ کیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ٹوئنکل نے اس بات کا اعتراف اپنی کتاب کی رونمائی کی تقریب کے دوران کیا تھا کہ انہیں عامر خان 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’میلہ‘ کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ مارنے والے تھے۔
سنہ 2015 میں ٹوئنکل کھنہ کی کتاب ’مسز فنی بونز‘ کی رونمائی کے وقت فلم میکر کرن جوہر نے عامر خان سے جب پوچھا کہ 'آپ کا ان کے ساتھ تجربہ کیسے رہا؟ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ اچھی اداکارہ تھیں؟‘
اس کے جواب میں مسٹر پرفیکٹ عامر خان کچھ کہنے کو سوچ ہی رہے تھے کہ ٹوئنکل کھنہ نے کہا کہ ’نہیں نہیں، انہوں نے ایک مرتبہ میرے سے پوچھا کہ کیا  ہو رہا ہے؟ ایسے کیوں برتاؤ کر رہی ہو؟ تم تو کام پر بالکل بھی دھیان نہیں دے رہی۔‘
اس کے جواب میں نے کہا کہ ’میں اکشے کے بارے میں سوچ رہی ہوں، جس کے بعد یہ مجھے تھپڑ مارتے مارتے رہے گئے، مجھے ابھی بھی یاد ہے کہ ہم کہیں باہر شوٹنگ کر رہے تھے۔‘
ٹوئنکل کی اداکاری کے بارے میں عامر خان نے کہا کہ ’میرے خیال سے یہ شاندار تھیں، ہم سب کی مختلف قابلیتیں ہے، ٹوئنکل لوگوں کی بے عزتی کرنے کے معاملے میں بہت قابل ہے، یہ لوگوں کی بے عزتی کرنے میں ماہر ہے، میں جتنے وقت سے انہیں جانتا ہوں، یہ میری بے عزتی ہی کرتی آ رہی ہیں۔‘
خیال رہے عامر خان اور ٹوئنکل کھنہ 2000 میں آخری مرتبہ ایک ساتھ فلم میلہ میں نظر آئے تھے۔

شیئر: