Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیما حیدر کے ہاں انڈین شوہر سچن مِینا سے پہلے بچے کی پیدائش متوقع

سیما حیدر کی سچن مینا سے پہلی ملاقات 2019 میں آن لائن گیم ’پب جی‘ میں ہوئی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
گذشتہ برس ’غیر قانونی‘ طور پر انڈیا جانے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق گریٹر نوئیڈا میں اپنے انڈین شوہر سچن مینا کے ساتھ رہنے والی سیما حیدر نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی ماں بننے والی ہیں اور سال 2024 ان کے لیے اچھی خبر لے کر آئے گا۔
سیما حیدر کی سچن مینا سے پہلی ملاقات 2019 میں آن لائن گیم ’پب جی‘ میں ہوئی تھی۔ سیما کو سچن سے محبت ہو گئی تھی اور وہ گذشتہ سال مئی میں غیر قانونی طور پر انڈیا چلی گئیں۔
سیما کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے ہے اور ان کی شادی پاکستانی شہری غلام حیدر سے ہوئی تھی۔ سیما حیدر کے اپنی پہلی شادی سے چار بچے ہیں۔
سیما کو چار جولائی کو ویزے کے بغیر نیپال کے راستے انڈیا آنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اُن کے ساتھ چار بچے بھی تھے جن کی عمریں سات برس سے کم تھیں جبکہ سچن کو پولیس نے خاتون کو غیرقانونی طور پر پناہ دینے پر گرفتار کیا تھا۔
چار جولائی کو ہی دونوں نے میڈیا پر ایک دوسرے سے محبت کا اعتراف کیا تھا اور انڈین حکومت سے التجا کی تھی کہ انہیں شادی کرنے اور ملک میں رہنے کی اجازت دی جائے۔

شیئر: