رواں ہفتے بیروت کے جنوبی مضافات میں حماس کے سینیئر عہدیدار صالح العاروری پر اسرائیل کا مشتبہ ٹارگٹڈ حملہ علاقائی تنازع میں ایک غیر متوقع اضافہ تھا، خاص طور پر اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے کہ یہ واقعہ حزب اللہ کے مضبوط گڑھ میں پیش آیا ہے۔
دنیا بھر میں اسرائیل کے آپریشنز اور لوگوں کے قتل کی ایک لمبی تاریخ ہے۔ اس کا انٹیلیجنس یونٹ موساد نازیوں کے تعاقب میں رہا اور حال ہی میں ان کے خلاف بھی کارروائیاں کیں جو اسرائیل کی سکیورٹی کے لیے خطرہ تھے۔
مزید پڑھیں
-
اسرائیل لبنان کے خلاف جنگ چھیڑنے سے باز رہے: حسن نصر اللہNode ID: 824586