مکہ ہلال الاحمر: گزشتہ برس 4 لاکھ کالز موصول
جمعرات 4 جنوری 2024 19:40
ٹریفک حادثات کے حوالے سے امدادی کالز کی تعداد 2 لاکھ کے قریب رہی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی ہلال احمر مکہ مکرمہ ریجن نے کہا ہے کہ سال 2023 کے دوران کنٹرول روم میں 4 لاکھ 78 ہزار 467 ٹیلی فونک کالز موصول ہوئیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر نے کہا ہے کہ رابطہ کرنے والوں نے مختلف نوعیت کی امداد طلب کی گئی۔
دو لاکھ 81 ہزار 277 مریضوں نے مدد کے لیے رابطے کیے۔ سب سے زیادہ رابطے مکہ مکرمہ شہر سے کیے گئے جبکہ جدہ دوسرے اور طائف تیسرے نمبر پر رہا۔
ہلال احمر کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں ٹریفک حادثات کے متاثرین نے مدد کے لیے ایک لاکھ 97 ہزار 190 رابطے کیے۔ ان میں جدہ پہلے، مکہ مکرمہ دوسرے اور طائف تیسرے نمبر پر رہا۔
ہلال احمر نے اطمینان دلایا ہے کہ ایمبولینسوں کے ڈرائیوروں کے تعاون سے ریکارڈ وقت میں مدد کی فراہمی ہمارا شیوہ ہے۔