Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی مہم جاری

مرکز کی جانب سے اب تک 350 ملین ریال کا سامان تقسیم کیا جا چکا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات فلسطینی ہلال احمر کے تعاون سے غزہ پٹی میں متاثرہ فلسطینیوں کی امداد کا سلسلہ  جاری رکھے ہوئے ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح کے مشرقی محلے تبہ زارع میں کھانے پینے کی اشیا اورعارضی رہائش کا سامان تقسیم کیا۔ 
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’نشرۃ النھار‘ سے گفتگو کرتے ہوئے  شاہ سلمان مرکز کے ترجمان سامر الجطیلی نے بتایا کہ شاہ سلمان مرکز اب تک  350 ملین ریال کا امدادی سامان غزہ کی پٹی میں متاثرہ فلسطینیوں کو فراہم کرچکا ہے۔ 
الجطیلی نے کہا کہ بہت سارا امدادی سامان غزہ کے فلسطینیوں کے لیے مصر پہنچا دیا گیا ہے۔ غزہ سامان پہنچانے کے لیے بھی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ 
الجطیلی نے کہا کہ ہوائی جہازوں کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا، ادویہ اور طبی سازوسامان پہنچایا جا رہا ہے جبکہ پانچواں سمندری جہاز بھی امدادی سامان لے کر مصر پہنچ چکا ہے۔ جہاز پر ایک ہزار ٹن سے زیادہ امدادی سامان لدا ہوا ہے۔ 

شیئر: