سعودی عرب میں جدہ پولیس نے کہا ہے کہ ایک پہاڑی علاقے میں فائرنگ سے مقامی شہری کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیا گیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس ترجمان نے کہا کہ ’جدہ سیکیورٹی حکام پہاڑی علاقے میں فائرنگ سے مقامی شہری کی ہلاکت کی رپورٹ پر کام کررہے ہیں‘۔
’حملہ غیر آباد پہاڑی علاقے میں کیا گیا جس میں مقامی شہری موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا‘۔
ترجمان کا کہنا ہے ’واردات کے اسباب و محرکات اورملزم کا پتہ لگانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں‘۔