Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوران پرواز جہاز کا دروازہ کھلنے سے مسافر بچے کی شرٹ پھٹ گئی

الاسکا ایئرلائنز کے مطابق اس طیارے کو 171 مسافروں اور عملے کے 6 اراکین کے ساتھ بحفاظت پورٹ لینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا (فائل فوٹو: وکی پیڈیا)
امریکہ میں ایک جہاز کے ساتھ حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں دوران پرواز جہاز کا دروازہ کھل گیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق الاسکا ایئرلائنز کے بوئنگ 9-737 میکس طیارے نے سنیچر کو اُس وقت ایمرجنسی لینڈنگ کی جب اُس کا دروازہ دورانِ پرواز کچھ منٹوں بعد کھل گیا۔
مسافروں کی جانب سے  بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پورٹ لینڈ سے اونٹاریو جانے والی اس پرواز کا مِڈ کیبن ایگزٹ ڈور طیارے سے بالکل جدا ہوگیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) راز الرٹس نامی ہینڈل نے پرواز میں موجود مسافر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پورٹ لینڈ سے اونٹاریو جانے والی اس فلائٹ میں دباؤ کی وجہ سے بڑی کھڑکی کا سیکشن اور ایک خالی سیٹ اکھڑ گئی جس کے باعث ایک مسافر بچے کی شرٹ پھٹ گئی۔‘
 
اس سلسلے میں الاسکا ایئرلائنز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’اس طیارے کو 171 مسافروں اور عملے کے 6 اراکین کے ساتھ بحفاظت پورٹ لینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔ ہم اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ یہ مزید کیا ہوا ہے۔‘
 
طیاروں کی براہ راست مانیٹرنگ کرنے والے اکاؤنٹ فلائٹ ریڈار 24 نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا کہ ’طیارہ 16 ہزار 325 فٹ کی بلندی پر چلا گیا تھا جس کے بعد اُسے پورٹ لینڈ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔
خیال رہے حادثے کا شکار ہونے والے بوئنگ 737 میکس کو یکم اکتوبر 2023 کو الاسکا ایئرلائنز کو دیا گیا تھا جس کے بعد 11 نومبر 2023 سے اس نے اپنی کمرشل سروس کا آغاز کیا۔

شیئر: