Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ پر غیر ملکی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ 

کیبن میں دھویں کے شبے پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی تھی (فوٹو: عکاظ) 
 جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسیشلز ایئرلائنز کے مسافر طیارے  نے منگل کو ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
پائلٹ نے طیارے کے کیبن میں دھویں کے شبے پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق جدہ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے’ ہنگامی لینڈنگ کی درخواست پر پرواز نمبر ایس ای ٹی 022 کی لینڈنگ کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا‘۔ 
’طیارے سے مسافروں کو بحفاظت اتارنے کے لیے تمام انتظامات  اور ایمرجنسی آپریشن روم کو الرٹ کردیا گیا۔ طیارہ مقامی وقت کے مطابق  صبح 8 بجکر 40 منٹ پربحفاظت لینڈ کر گیا‘۔ 
ایئرپورٹ حکام نے بتایا ’سیشلز ایئرلائنز متبادل طیارے کا انتظام کررہی ہے۔  128 مسافروں اور تین بچوں کو ایئرپورٹ ہوٹل منتقل کیا گیا ہے‘۔ 

شیئر: