پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’تاحیات چیئرمین‘ عمران خان کے پارٹی اور پاکستان کے عوام کے نام پیغامات آئندہ صرف بیرسٹر گوہر ہی کے ذریعے پہنچائے جائیں گے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے سنیچر کو ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ ’پارٹی بیرسٹر گوہر کے علاوہ کسی اور کے ایسے بیانات کی توثیق نہیں کرے گی۔‘
مزید پڑھیں
-
انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے سینیٹ سیکریٹیریٹ میں قرارداد جمعNode ID: 825266
انہوں نے مزید کہا کہ ’ان ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘
پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آج بیرسٹر گوہر علی خان کی پریس کانفرنس اسے لیے ایک دن کی تاخیر سے ہوئی کیونکہ یہ بہت ضروری تھا کہ کیس سے متعلق حقائق ’تاحیات چیئرمین‘ سے براہ راست جانیں جا سکیں۔‘
PTI Press Conference today, addressed by Barrister Gohar Ali Khan, was delayed by a day because it was absolutely vital to get the facts of the case directly from Chairman-for-life Imran Khan. That is why Barrister Gohar met @ImranKhanPTI in jail today who apprised him of these…
— Raoof Hasan (@RaoofHasan) January 6, 2024