Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجتماعی جھگڑا کرنے والے 8 غیر ملکی گرفتار

’گرفتار شدگان شامی تارکین ہیں اور ان کا کسی مسئلہ پر جھگڑا ہوگیا‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض ریجن پولیس نے کہا ہے کہ پبلک مقام پر اجتماعی جھگڑا کرنے پر 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان شامی شہری ہیں‘۔
ریاض پولیس نے بتایا ہے کہ ’کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنا پر کی گئی ہے‘۔
’مذکورہ افراد کا کسی مسئلہ پر اختلاف ہوگیا اور معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے‘۔
’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
 

شیئر: