Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کی 32 سال بعد اپنے سکول کے استاد سے اچانک ملاقات

دونوں ایک مجلس میں موجود تھے۔ شروع میں شناخت مشکل ہوئی (فوٹو: سبق)
سعودی شہری محمد االعصلانی کی اپنےسکول کے استاد محمد بن علی النویھی سے 32 سال بعد اتفاقی ملاقات کا قصہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
سبق ویب  کے مطابق محمد العصلانی نے 32 سال قبل 1992کے دوران جدہ کے الروابی محلے کے اوس بن الصامت مڈل سکول میں اپنے استاد سے تعلیم حاصل کی تھی۔ 
جدہ کی معروف سماجی شخصیت عبدالمحسن بن صالح الراجحی کی مجلس میں دونوں کی ملاقات اتفاقی طور پر ہوئی۔ 

محمد العصلانی نے 32 سال قبل جدہ کے سکول میں تعلیم حاصل کی تھی۔ (فوٹو: سبق)

سعودی شہری نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ دونوں مجلس میں موجود تھے۔ شروع میں شناخت مشکل ہورہی تھی۔ اس بات کا یقین حاصل  کرنے کے لیے کہ جس شخصیت سے بات کررہا ہوں وہ اس کے 32 سال پرانے استاد  ہیں مختلف سوالات کیے۔
بعد ازں جب استاد محمد بن علی النویھ نے عشا کی نماز کی امامت کی تو ان کی منفرد آواز سے یقین ہوگیا کہ وہ میرے استاد ہیں جن سے سکول میں تعلیم حاصل کی۔ 
 نماز کے بعد قریب جاکر استفسار کیا کہ آپ 32 سال قبل اوس بن الصامت مڈل سکول میں پڑھایا کرتے تھے جواب سن کر سعودی شہری نے اپنے استاد کا سر اور ہاتھ کو بوسہ دیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 
محمد االعصلانی کا کہنا ہے محمد بن علی النویھی اچھے استاتذہ میں سے ہیں اور طویل عرصے کے بعد ان سے ملاقات پربہت مسرور ہوں۔

شیئر: