Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے گلوبل کلاوڈ مقابلے میں سعودی طالبہ کی تیسری پوزیشن 

گلوبل کلاوڈ مقابلے میں گیارہ ممالک کی بائیس ٹیمیں شریک ہوئیں (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں جدہ یونیورسٹی کی طالبہ ریم العثیمین نے مشرقی وسطی اور وسطی ایشیا میں ہواوے گلوبل کلاوڈ مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق بحرینی دارالحکومت منامہ میں ہونے والے ہواوے گلوبل کلاوڈ مقابلے میں گیارہ ممالک کی بائیس ٹیمیں شریک ہوئیں۔ 
کمپیوٹر انجینیئرنگ اینڈ سائنس فیکلٹی کی سعودی طالبہ ریم العثیمین کو مقابلے میں نو پہلی پوزیشنیں حاصل  کرنے والوں  میں شامل کرلیا گیا۔ 
مقابلہ چار ماہ جاری رہا جس میں شامل  گیارہ ممالک کی بائیس ٹیموں کو روزانہ کی بنیاد پر ہواوے آئی سی ٹی اکیڈمی پورٹل پر ٹریننگ دی جتی رہی۔
علاوہ ازیں علاقائی مقابلے سے قبل تین ہفتے تک ٹرینرز کے ساتھ  میٹنگوں کا بھی انتظام کیا گیا۔ 
یاد رہے کہ ہواوے بین الاقوامی مقابلہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تخلیقی سوچ کی ترغیب، تجربات اور معلومات کے تبادلے کا اہم پورٹل تسلیم کیا جاتا ہے۔ 

شیئر: