Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طالبہ ریناد الحسین کےلیے’ 2023 کی بہترین خاتون موجد ‘ کا اعزاز

کینیڈا میں ’آئی کین 2023 ‘ میں شرکت کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ (فوٹو: اخبار24)
سعودی طالبہ ریناد بنت مساعد الحسین نے اپنی ذہانت سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے کہے ہوئے جملوں کو سچ ثابت کردیا جس میں انہوں نے کہا تھا ’ ناممکن، سعودیوں کے لیے نہیں ‘۔ 
اخبار24 کے مطابق شاہ سعود یونیورسٹی کے شعبہ طب کی ہونہار طالبہ ریناد نے عالمی سطح پر’ 2023 کی بہترین خاتون موجد ‘ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ 
سعودی طالبہ نے کینیڈا میں منعقدہ انٹرنیشنل مقابلہ برائے ایجاد ’آئی کین 2023 ‘ میں شرکت کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
انہوں نے قوت سماعت سے محروم افراد کے لیے گاڑی چلانے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایسا آلہ ایجاد کیا جس سے قوت سماعت سے محروم افراد گاڑی کے باہر کی آواز کو گاڑی میں نصب سکرین پر تصویری شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔ 
 ریناد الحسین کی اس ایجاد کو مقابلے میں شامل کیا گیا اوراسے انتہائی مفید ایجاد قرار دیتےہوئے پہلی پوزیشن دی گئی۔ 
واضح رہے بعض ممالک میں قوت سماعت سے محروم افراد کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہوتی کیونکہ وہ گاڑی کے باہر آواز کو نہیں سن سکتے اس ایجاد کے بعد انکی یہ مشکل آسان ہوسکتی ہے۔

شیئر: